Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حمزہ شہباز پر انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے کا الزام

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے حمزہ شہباز پر انڈے اور مرغی کا ریت فکس...
شائع 27 فروری 2021 08:40pm

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے حمزہ شہباز پر انڈے اور مرغی کا ریت فکس کرنے کا الزام لگایا ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے حمزہ شہباز کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں ۔انہوں نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔

corruption

hamza shahbaz

shibili faraz

Information Minister

punjab assembly