Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ڈومیسائل کے حامل گریڈ 20 کے 6 ڈی آئی جیز کا پنجاب تبادلہ

وفاقی حکومت نے روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ ڈومیسائل کے حامل گریڈ...
شائع 27 فروری 2021 08:37am

وفاقی حکومت نے روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ ڈومیسائل کے حامل گریڈ بیس کے چھ ڈی آئی جیز کا پنجاب تبادلہ کردیا۔ افسران آئندہ دو برس تک دوبارہ سندھ میں تعینات نہیں کئے جا سکتے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا تبادلہ اسلام آباد، ڈی آئی جی منیر شیخ سینئر کا پنجاب، ڈی آئی جی منیر شیخ جونیئر کا بھی تبادلہ پنجاب کیا گیا۔

ڈی آئی جی فداحسین مستوئی کا تبادلہ موٹروے پولیس میں کیا گیا ہے، جبکہ ڈی آئی جی قمر زمان کا پنجاب تبادلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی اقبال دارا کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ چھ ڈی آئی جیز کی اگلے2 سال تک سندھ میں پوسٹنگ نہیں ہوسکے گی۔ وفاق حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے۔

punjab

sindh

Sindh Police

Transfer