Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 03:46pm

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد گورال نے حمزہ شہباز سمیت 2شریک ملزمان کی ضمانت کا 7صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ملزمان کو غیر معینہ وقت تک جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے،ملزمان سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کے روبرو باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے یہ کیس دوبارہ عدالت عالیہ کو بھیجا، اس درخواست ضمانت میں نئی وجوہات کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے،حمزہ شہباز کیس کے مرکزی ملزم نہیں ہیں، ان کا کیس شہباز شریف کے برابر نہیں، شہباز شریف پہلے ہی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان کو ایک ایک کروڑ کے دو دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

حمزہ شہباز کو ایک روز مزید جیل میں گزارنا پڑے گا

لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کیلئے روبکار آج جاری نہ ہوسکی،اپوزیشن لیڈر کو ایک روز مزید جیل میں گزارنا پڑے گا۔

منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت کا حکم جاری ہونے کے بعد ضمانتی مچلکے لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دئیے گئے،ایک ایک کروڑ کے دو مچلکوں کی تصدیق کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی جائے گی۔

لیگی کارکن چوہدری مسعود اختر اور ادریس رفیق نے حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔

عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث حمزہ شہباز کی رہائی کیلئے روبکار کل جاری ہوگی، جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آ سکے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی ضمانت کیس کا 7صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا گیا ،عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ملزمان کو غیر معینہ وقت تک جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے۔

عدالت نے حمزہ شہباز سمیت 3ملزمان کو ایک ایک کروڑ کے 2,2مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

LHC

hamza shahbaz

lahore

Opposition leader

punjab assembly

Bail