Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کیلئےضابطہ اخلاق جاری...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 12:12pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کیلئےضابطہ اخلاق جاری کردیا،سیاسی جماعتوں،امیدوار، الیکشن ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹس کاضابطہ اخلاق تیارکرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں،امیدوار ،الیکشن ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹس کا ضابطہ اخلاق تیارکرلیا ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام ،نظریہ پاکستان کیخلاف کوئی پروپیگنڈایارائےنہیں دی جائے گی، کوئی ایسی رائے نہیں دی جائے گی جوپارلیمنٹ اورعدلیہ کی خودمختاری کیخلاف ہو،الیکشن کمیشن کوبدنام کرنےکی کوشش سےاجتناب کیاجائے گاورنہ توہین کے مرتکب ہوں گے،کسی قسم کی کرپٹ یا غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کی معاونت نہیں حاصل کی جائے گی،کوئی سرکاری ملازم کسی امیدوارکو نہ پروموٹ کرےگااورنہ ہی الیکشن میں رکاوٹ بنے گا ،صدراورگورنرزسینیٹ الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے، صدر اور گورنرزاپنےدفاتریاگھرالیکشن مہم کیلئےاستعمال نہیں کریں گے ۔

ECP

اسلام آباد

Senate election