Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی اسکیموں پر کام کی...
شائع 24 فروری 2021 10:50am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے کی مالی پوزیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹریز کو ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیموں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے، جلد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کروں گا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مقررکردہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مالی ڈسپلن کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کی اور کہا کہ اخراجات میں کمی کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل سامنے لائے جائیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore