Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: غیرسرکاری تنظیم کی گاڑی پرفائرنگ، 4خواتین جاں بحق

پشاور:شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں غیر سرکاری تنظیم کی...
شائع 22 فروری 2021 01:14pm

پشاور:شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں غیر سرکاری تنظیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق اورایک زخمی ہوگیاجبکہ 10 افراد لاپتہ ہو گئے ۔

ایس اس پی انوییٹت گیشن عقیق حسین کے مطابق شمالی وزیرستان کے 2مختلف مقامات پر دہشتگردی کے واقعات ہوئے جس میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،زخمی ڈرائیور کو ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ۔

پہلے واقعے میں تحصیل شیواہ کے گاؤں ٹنڈی میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،مرنے والے کی شناخت ولی گل ولد یوسف کے نام سے ہوئی،جن کا شناختی کارڈ ملک شاہی کے پتے کا ہےتاہم وہ افغان باشندے بتائے جاتے ہیں۔

دوسرے واقعے میں اسی مقام پر فائرنگ کے بعد 10 افراد تاحال لاپتہ بھی ہوگئے جن میں سے کچھ مقامی اور کچھ غیر مقامی بتائے جاتے ہیں ،لاپتہ افراد میں لوکل گورنمنٹ کا ایک آفیسر اور ایک وکیل بھی شامل ہیں،مغویوں میں سے تین افراد کی شناخت ہو چکی ہے جن میں لوکل گورنمنٹ کا اہلکار ہمایوں۔

عتیق اللہ جو کہ پیشے سے وکیل بتائے جاتے ہیں جبکہ شہنشا ہ بھی شامل ہیں جن کا تعلق شمالی وزیرستان اور بنوں سے ہے جبکہ باقی افراد ایبٹ اباد اور میانوالی سے بتائے جاتے ہیں۔

ایس اس پی انوییٹی گیشن عقیق حسین کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کلئے علاقے میں سچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور یہ جاننے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ناکہ لگانے والے افراد کون تھے۔

South Waziristan

peshawar