Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ میں آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی...
شائع 19 فروری 2021 02:53pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،سپریم کورٹ میں دونوں کیسز کی سماعت 23 فروری کو ہوگی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 23 فروری کو آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کرےگا۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

نیب ملزمان کیخلاف ایک سے زائد ریفرنس بنانے کا کیس بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ،جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 23 فروری کو کرے گا ۔

نیب نے ایک سے زائد ریفرنس بنانے سے روکے جانے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے ملزمان کخلا ف ہر جرم پر الگ ریفرنس دائر کرنے سے روکا تھا۔

NAB

agha siraj durrani

Supreme Court

اسلام آباد

speaker sindh assembly