Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ انتخابات: پرویز رشید نے کاغذات مسترد کئےجانے کا اقدام چیلنج کردیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنماء پرویز رشید نے سینیٹ انتخابات کیلئے...
اپ ڈیٹ 19 فروری 2021 02:51pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنماء پرویز رشید نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا ۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جبکہ ریٹرنگ آفیسر کے اعتراض دور کرنے کیلئے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں ہو سکے، الیکشن کمیشن کے اعتراض پر 95 لاکھ روپے کی رقم جمع کرانے کیلئے تیار ہوں،اس یقین دہانی کے باوجود ریٹرننگ آفیسر نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

LHC

lahore

Senate election

pervez rasheed