Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن ویڈیواسکینڈل کیخلاف...
شائع 18 فروری 2021 03:43pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن ویڈیواسکینڈل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ،الیکشن کمیشن کا 5رکنی بینچ 22 فروری کوسماعت کرے گا۔

مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن ویڈیوسکینڈل کی تحقیقات کیلئے درخواست دی تھی جو الیکشن کمیشن نے سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

مسلم لیگ (ن)کے مرتضی جاوید عباسی کی درخواست پر22 فروری کوسماعت ہوگی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا۔

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین پیمرا، ڈی جی ایف آئی کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جو لوگ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہیں ان کخلازف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کی جائے۔

ECP

اسلام آباد

apeal

Senate election