Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن:(ن)لیگ کے رہنماء پرویزرشید کےکاغذات نامزدگی مسترد

لاہور:الیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار...
شائع 18 فروری 2021 01:24pm

لاہور:الیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید کےکاغذات نامزدگی مستردکردیئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رانا مدثر نے اعتراض دائر کیا تھا۔

رانا مدثر کا کہنا تھا کہ پرویز رشید پنجاب ہاؤس کے نادہندہ ہیں اور انہوں نے پنجاب ہاؤس کو 5 ہزار روپے ادا نہیں کیے، اس پر الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کو آج اس الزام کی وضاحت کیلئے طلب کیا تھا۔

لیگی رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ پنجاب ہاؤس کو پیسے جمع کرانا چاہتے تھے مگر پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ نے ان سے پیسے وصول نہیں کیے اور وہ آج بھی پیسے جمع کرانے کیلئے تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پرویز رشید اور پی ٹی آئی کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

سینیٹ الیکشن :فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی پر دونوں اعتراضات مسترد

دوسری جانب سینیٹ الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءفیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی پر دونوں اعتراضات مسترد ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نےوفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے۔

ECP

reject

lahore

nomination papers

pervez rasheed