Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن:پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد، گیلانی اور فیصل واوڈا کے منظور

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن)کے...
اپ ڈیٹ 18 فروری 2021 02:25pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جبکہ پی ڈیم ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی اور تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے، اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔

امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کوائف کی تصدیق کیلئے ریٹرننگ افسران کو نادرا، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سمیت تمام متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت حاصل ہے۔

یوسف رضاگیلانی سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار،کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اعتراض مسترد کرتےہوئے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کوسینیٹ الیکشن کیلئے اہل قراردے دیا اوران کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے سینیٹ کی 2نشستوں پرامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا ، اسلام آباد کی2نشستوں پر10 میں سے 9امیدواروں کے کاغذات منظورکرلے گئےجبکہ ایک کے مسترد کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے ریٹرنگ افسرظفر اقبال نے گزشتہ روز کی سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا،فیصلے میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اعتراض مسترد کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کوسینیٹ انتخاب کیلئے اہل قراردیا ،جنرل نشست پریوسف رضا گیلانی اورعبدالحفیظ شیخ مدمقابل ہوں گے۔

سینیٹ کی جنرل نشست پرتحریک انصاف کے عبدالحفیظ شیخ، فرید رحمان اورسید علی بخاری کے کاغذات منظورہوئے جبکہ خواتین کی نشست کیلئے فوزیہ ارشد اورمنیرہ جاوید میدان میں ہیں ۔

گزشتہ روز ن لیگ کے طارق فضل چوہدری کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکے گئے تھے ،ن لیگ کی فرزانہ کوثراورفرح اکبربھی انتخابات کیلئے اہل قراردیا گیا ہے ۔

سینیٹ الیکشن:ن لیگ کے رہنماءپرویز رشید کےکاغذات نامزدگی مسترد

الیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید کےکاغذات نامزدگی مستردکردیئے۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رانا مدثر نے اعتراض دائر کیا تھا،جس میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید پنجاب ہاؤس کے نادہندہ ہیں اور انہوں نے پنجاب ہاؤس کو 5 ہزار روپے ادا نہیں کیے، اس پر الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کو آج اس الزام کی وضاحت کیلئے طلب کیا تھا۔

لیگی رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ پنجاب ہاؤس کو پیسے جمع کرانا چاہتے تھے مگر پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ نے ان سے پیسے وصول نہیں کیے اور وہ آج بھی پیسے جمع کرانے کیلئے تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پرویز رشید اور پی ٹی آئی کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

سینیٹ الیکشن :فیصل واوڈا کیخلاف تمام اعتراضات مسترد،کاغدات نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما ءفیصل واوڈا کیخلاف تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سینٹی الیکشن کیلئے کاغدات نامزدگی منظور کرلئے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور اعتراض کنندگان اپنے وکال کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر اعجاز چوہان کے دفتر میں پیش ہوئے۔

ریٹرنگ افسر نے اعتراضات پڑھنے کے بعد انہیں مسترد کیا اور فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی۔

سماعت کے بعد اعتراض کنندگان نے میڈیا سے بات چیت میں الزام عائد کیا کہ ریٹرنگ افسر نے ان کے اعتراضات کو سنے بغیر ہی مسترد کردیا اور فیصل واوڈا سے کوئی پوچھ گچھ بھی نہیں کی گئی

قادر خان مندوخیل نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن کمیشن کیخلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کریں گے ۔

ECP

اسلام آباد

Senate election

Yousuf Raza Gilani