Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام ادارےعملی اقدامات کررہے ہیں'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے گمشدہ افراد کے لواحقین نےملاقات...
شائع 17 فروری 2021 09:53pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے گمشدہ افراد کے لواحقین نےملاقات کی۔شیخ رشید نے کہا کہ گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے تمام ادارےعملی اقدامات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے گمشدہ افراد کے لواحقین نے ملاقات کی ہے ۔وزیرداخلہ سے گمشدہ افراد کو بازیاب کرانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے گمشدہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا یہ ایک انسانی معاملہ ہے اس کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہےہیں ۔ گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے تمام ادارےعملی اقدامات کررہے ہیں حکومتی کوششوں سے بہت سے گمشدہ افراد کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی آج کابینہ اجلاس میں گمشدہ افراد کے حوالے سے قانون لانے کا کہا ہےوزارت قانون گمشدہ افراد کے حوالے سے قانونی پہلووں کا جائزہ لے رہی ہے۔گمشدہ افراد کی جلد سے جلد بازیابی کے لئے تمام حکومتی وسائل استعمال کریں گے۔

Interior Minister

shiekh rasheed

missing person case

missing person