Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف نےپرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائرکردیئے

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور...
اپ ڈیٹ 17 فروری 2021 01:36pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور سینیٹ انتخابات کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کردیئے ۔

تحریک انصاف نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دئیے۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی جنرل نشست کیلئے جمع کرائے، بیان حلفی پر ٹیکنوکریٹ کی نشست کا ذکر کیا گیا، پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے، غلط بیانی کی وجہ سے پرویز رشید الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز رشید نے اپنے کاغذات کے ساتھ ضروری دستاویزات جمع نہیں کرائے، پرویز رشید پارلیمنٹ لاجز کی رقم کی ادائیگی کے نادہندہ ہیں، پرویز رشید اپنی تقریروں میں قومی اداروں کیخلاف بات کرتے رہے،آرٹیکل 63 جی کے تحت پرویز رشید سینٹ الیکشن کیلئے موزوں امیدوار نہیں،انہوں نے اپنے ٹیکس اور آمدن کے گوشواروں میں غلط بیانی کی۔

lahore

Senate election

nomination papers

pervez rasheed