Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

لاہور:محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے...
اپ ڈیٹ 17 فروری 2021 11:20am

لاہور:محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بزدار حکومت نے بڑے فیصلےکئے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کے ساتھ محکمے کیلئے 2ڈی ایس این جی خریدنے کی منظوری دے دی جبکہ ڈی جی پی آر میں جدید اسٹوڈیو کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ تمام ڈائریکٹوریٹ کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا جبکہ افسروں اور عملے کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کے متعلق کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کیلئے محکمہ تعلقات عامہ کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے تاہم محکمے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore