Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئی سرپرائز نہیں ہوگا،عمران خان 4 مارچ کو سرخرو ہوں گے،شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات...
شائع 16 فروری 2021 01:37pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا،عمران خان 4رمارچ کو سرخرو ہوں گے، نوازشریف کی وطن واپسی کی خواہش پر سفری دستاویزات فراہم کی جاسکتی ہےلیکن انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کرسکتے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ ساری سیاست سینیٹ انتخابات پر ہو رہی ہے، اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والے بھی انتخابات میں حصہ لینے لگے ہیں۔

شیخ رشید نے پیشگوئی کی کہ آصف زرداری نےووٹ خریدنےمیں پی ایچ ڈی کیاہے،آصف زرداری کو ووٹ خریدنے میں ناکامی ہو گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 20 اگست 2018 سے نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہے،ای سی ایل میں شامل افرادکاپاسپورٹ ری نیونہیں ہوسکتا،نوازشریف نےپاکستان آنا ہوتوپاسپورٹ ری نیوہوسکتا ہے،نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12بجے ختم ہورہی ہے،نوازشریف چاہیں تو وطن واپس آسکتےہیں،واپسی کیلئے 72گھنٹے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کو وطن واپس آنے سے نہیں روکاجارہا،نوازشریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا،نوازشریف کووطن واپسی کیلئےاجازت نامہ دیاجائےگا،میں نےنوازشریف کےجانےکےحق میں ووٹ دیاتاہم کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست نہیں کرنا چاہتی تو نہ کریں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ امیدہےسینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی،کوئی سرپرائزنہیں ہوگا،عمران خان الیکشن جیتیں گے،بکنےوالےکا ضمیرمرداہوتاہے،بکنےوالاکونسلرکی سطح پربھی بک جاتا ہے،15دن تک آپ یہی سنیں گے کہ سرپرائزہونےجارہاہے،4مارچ سےملک میں سیاسی سکون آجائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک کےساتھ ہمارےمذاکرات کامیاب ہوئےہیں،ٹی ایل پی نے20 اپریل تک احتجاج مؤخرکیاہے،پی ڈی ایم قانون کے دائرےمیں اسلام آبادآسکتےہیں،پی ڈی ایم اسلام آباد آئے،کوئی رکاوٹ نہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ویزہ سیکشن میں 11سال سے تعینات 50افسروں کو فوری واپس بلا لیا جو واپس نہیں آئے گا نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

pm imran khan

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Federal Minister

Senate election