Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدارتی ریفرنس کیخلاف پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف ...
اپ ڈیٹ 16 فروری 2021 01:37pm

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکروانےسےمتعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ،درخواست پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کےسیکرٹری فرحت اللہ بابرنےدائرکی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں،26ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ءہے،آئینی ترمیم کی ناکامی پرحکومت نے اپنامؤقف تبدیل کیا،حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کیلئےدائرکیاگیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس واپس بھجوا دے۔

Supreme Court

اسلام آباد

apeal

president reference

PPP

Senate election