Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کی 2نشستوں پر امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی2نشستوں پر امیدواروں کی...
شائع 16 فروری 2021 12:07pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی2نشستوں پر امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ،اسلام آباد کی جنرل اور خواتین کی نشست پر جمع کروائے گئے تمام 10امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عبوری فہرست کے مطابق عبد الحفیظ شیخ،علی بخاری،فرید رحمان اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے امیدوار ہوں گے۔

یوسف رضاء گیلانی اور طارق فضل چوہدری ،محمد یوسف بھی اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے امیدوار ہیں۔

اسلام آباد سے خاتون کی ایک نشست پر فوزیہ ارشد، منیرہ جاوید، فرح اکبر اور فرزانہ کوثر الیکشن مین حصہ لے رہی ہیں۔

ECP

اسلام آباد

Senate election