سینیٹ انتخابات کیلئے ملک بھر سے 170امیدوار میدان میں آگئے
اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کیلئےملک بھرسے170امیدوارمیدان میں آگئے، جانچ پڑتال کیلئے کاغذات نامزدگی نیب،ایف آئی اے سمیت دیگراداروں کوارسال کردیئے گئے،24 فروری کو لسٹ جاری ہو گی اور 3 مارچ کو دنگل سجے گا۔
سینیٹ انتخابات کا ایک اورمرحلہ مکمل ہوگیا،48نشستوں کیلئے170امیدوارمیدان میں آگئے، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی نیب، ایف آئی اے،ایف بی آر، نادرا اوراسٹیٹ بینک کوبھیج دیئے گئے ہیں ۔
تحقیقاتی ادارے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے متعلق اپنی رپورٹس 17 فروری تک الیکشن کمیشن کو بھیجنے کے پابند ہیں، 17 اور 18 فروری کو ریٹرننگ افسراسکروٹنی کریں گے، جس میں امیدواروں کے ساتھ ساتھ تجویز اورتائید کنندگان کی حاضری لازمی ہوگی۔
تائید اورتجویزکنندگان کی غیرحاضری کی صورت میں کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں گے۔
امیدواروں کے اعتراضات 20 فروری کو نمٹائے جائیں گے، الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو لگے کی جبکہ سینیٹ الیکشن کا میدان 3 مارچ کو سجے گا۔
Comments are closed on this story.