Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھند کے باعث موٹروے بند، 2ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں،7زخمی

لاہور:سردی کی شدت میں کمی کے باوجود پنجاب کے مختلف علاقے شدید...
اپ ڈیٹ 16 فروری 2021 10:40am

لاہور:سردی کی شدت میں کمی کے باوجود پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند کرنا پڑا جبکہ شدید دھند کے باعث 2ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی روز سے جاری دھند کا راج برقرار ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی دن کا آغاز شدید دھند کے ساتھ ہوا،قومی شاہرات پر حد نگاہ انتہائی کم رہی۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے اور ایم 3لاہور سے سمندری تک بند کرنا پڑی،صوبے کے کئی اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

دھند کے باعث سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے جبکہ پپلاں میں چشمہ بیراج کے قریب مسافر بس کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

lahore

punjab

fog

moterway