Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی بھی زاہد محمود کے شاندار ڈیبیو سے متاثر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے...
شائع 15 فروری 2021 09:59am

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے جانیوالے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے لیگ سپنر زاہد محمود کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آئی سی سی نے 32 سالہ زاہد محمود کے بائولنگ سپیل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’زاہد محمود نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار اینٹری کی ہے‘۔

تیسرے ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 40 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستانی ٹیم نے فتح کا جشن منفرد انداز میں منایا، یہ انداز آج کل سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے ۔ قومی ٹیم نے فتح کا جشن "یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے" کے انداز میں منایا۔

پاکستانی ٹیم ٹرافی لے کر بیٹھی ہوئی تھی جس پر فاسٹ بولر حسن علی نے سیلفی لیتے ہوئے کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیت گئے، ہم پارٹی کررہے ہیں‘۔

اس کے بعد ساری ٹیم خوشی سے شور مچاتی ہے۔

پاکستان

PCB

ICC

PAKvSA