Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے نیب کا خصوصی سیل قائم

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں ...
شائع 13 فروری 2021 08:55am

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا گیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائے گا جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

NAB

پاکستان

senate election 2021

Senate candidates