Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت کی مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات سےمعذرت

اسلام آباد:سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی...
شائع 12 فروری 2021 02:36pm

اسلام آباد:سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے ایک بار پھر معذرت کر لی، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا.

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے کی سماعت کی،مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضی وہاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

مرتضیٰ وہاب نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر حلقہ بندیاں غیر آئینی ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے مردم شماری کی حتمی رپورٹ یکم مارچ سے قبل شائع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ڈویژن وزیراعظم سے رابطہ کریں، کمیشن اس معاملے پر مارچ کے پہلے ہفتے میں دوبارہ سماعت کرے گا۔

ECP

اسلام آباد

census

Sindh government

by election