Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف مقامات پر دھند، موٹروے ایم 3لاہور سے سمندری تک بند

لاہور:پنجاب کے مختلف مقامات پر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ،موٹروےایم...
شائع 12 فروری 2021 08:57am

لاہور:پنجاب کے مختلف مقامات پر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ،موٹروےایم 3لاہورسےسمندری اور تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر دھند کا راج برقرار ہے،حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوگئی۔

موٹر وے ایم 3لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی جبکہ موٹروے ایم 2 پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک معطل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حدنگاہ50میٹرہے،موٹروےروڈ یوزرزکی حفاظت کیلئے بندکی گئی ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں ،شہری غیر ضروری سفر اورتیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

lahore

punjab

fog

moterway

traffic