Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا زراعت کی ترقی کیلئے 300ارب روپے کےمنصوبوں کا آغاز

لاہور: پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی کیلئے 300ارب روپے کے منصوبوں...
شائع 11 فروری 2021 10:22am

لاہور: پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی کیلئے 300ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز کر دیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کی پہلی زرعی پالیسی منظور کرلی گئی ہے،وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے 300ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کیلئے 21ارب 27 کروڑ، 12ارب 54کروڑ روپے سے گندم، 8ارب 37کروڑ روپے سے دھان اور گنے جبکہ 5ارب 11کروڑ روپے سے تیل دار اجناس کے فروغ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ سورج مکھی اور کینولہ کے کاشتکاروں کو دو سال میں 57کروڑ 20لاکھ روپے، منتخب باسمتی اقسام کے بیج پر 1200روپے، غیرباسمتی اقسام پر 800روپے فی بیگ سبسڈی جبکہ سولر سسٹم پر 60فیصد کاشتکاروں کو سبسڈی دی جائے گی تاہم پالیسی کے تحت کاشتکاروں کو61ارب روپے جبکہ دیہی خواتین اور مزارعین کو 70 ہزار روپے کے بلا سود قرض کی فراہمی کی جائے گی۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Firdous Ashiq Awan

Punjab Govt