Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیسز میں اضافہ: لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے 6علاقوں میں...
اپ ڈیٹ 09 فروری 2021 02:33pm

لاہور: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ،محکمہ صحت پنجاب نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

لاہور میں کورونا کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے مثبت کیسز والے مزید 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرپنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ،جس کے مطابق بیدیاں روڈ ،ڈیفنس فیز 3اور فیز 5، فیصل ٹاؤن علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقوں میں مختلف گلیاں سیل کی جارہی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں محدودنقل وحرکت ہوگی اور تمام شاپنگ مالز ،ریسٹورنٹ،نجی اور سرکاری دفاتربند رہیں گے جبکہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی اور اسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ملک شاپس،بیکریاں، گوشت کی دکانیں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلیں گی جبکہ گروسری اسٹورز ، تندور اور پیڑول پمپس صبح 9سے شام 7بجے تک کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

coronavirus

Smart lockdown

lahore

punjab