Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس...
شائع 09 فروری 2021 10:47am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی،فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر جاری کردی۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی،جس میں ملک میں امن و استحکام اور پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے دہشتگردی کو شکست دینے کے عزم کااعادہ کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں استحکام اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنے شہیدوں کی قربانیوں کے مقروض ہیں،قوم ان جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی جنہوں نے انتہائی بہادری سے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاجبکہ پاکستانی قوم نے بھی پاک آرمی کے ساتھ ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا دلوایا۔

cm punjab

DG ISPR

lahore

Firdous Ashiq Awan

Major General

Babar Iftikhar