Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 95رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی :پاکستان نے جنوبی افریقا کوراولپنڈی ٹیسٹ میں 95رنز سے...
شائع 08 فروری 2021 02:28pm

راولپنڈی :پاکستان نے جنوبی افریقا کوراولپنڈی ٹیسٹ میں 95رنز سے شکست دے کر2میچزکی سیریزمیں کلین سوئپ کردیا،پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 17سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے 370رنزکےہدف کےتعاقب میں فائٹ بیک کیا لیکن لینر پاکستانی فاسٹ بولرز نے پروٹیزبیٹسمینوں کوہدف تک پہنچنےنہ دیا اور پوری مہمان ٹیم 274کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

ایڈن مارکرم کی سنچری بھی جنوببی افریقاکوشکست سے نہ بچاسکی،پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دوسری اننگزمیں 5اورمیچ میں 10وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 4شکارکئے۔

پاکستان

test series

PAKvSA