Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6کیلئے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتےشروع ہوگی

لاہور: پی ایس ایل 6کیلئے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتےشروع ہوگی،ٹکٹس...
شائع 08 فروری 2021 09:12am

لاہور: پی ایس ایل 6کیلئے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتےشروع ہوگی،ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافےاورآن لائن فروخت کی تجویز زیر غور ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل 6میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے کے بعد پی ایس ایل میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہو گی۔

پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں شیڈول لیگ میچز کے ٹکٹس کی فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔

لاہور میں شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

کراچی میں 7500 اور لاہور 5500 شائقین ہر میچ دیکھیں گے، پی ایس ایل میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیر غور ہے اور ٹکٹس مقامی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔

PCB

lahore

psl 6

Tickets