Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں 2روز میں 4684 فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئیں

کراچی :سندھ بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں 2روز میں...
شائع 05 فروری 2021 12:11pm

کراچی :سندھ بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں 2روز میں 4684فرنٹ لائن ورکرز کو حفاظتی ویکسین لگائی گئیں ۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس سےبچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، پہلے مرحلے کے پہلے دن 988،دوسرے روز 3396ویکسین لگائی گئیں جبکہ 2 روز میں 4684فرنٹ لائن ورکرز کو حفاظتی ویکسین لگائی گئیں ۔

کراچی کےضلع جنوبی کے خالق دینا ہال میں پہلےروز 108دوسرے روز 468 ویکسین لگائی گئیں، جناح اسپتال میں پہلے روز 34 ، دوسرے روز 233 ویکسین لگائی گئیں جبکہ ڈاؤ اسپتال میں پہلےروز 102 دوسرے روز روز298 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔

قطر اسپتال میں پہلےروز75 دوسرے روز 318 ورکرز کو ویکسین لگی، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں پہلے روز 36 دوسرے روز 160ورکرز کو ویکسین لگی، لیاقت آباد اسپتال میں پہلے روز 113 دوسرے روز 430 ورکرز کو ویکسین لگائی گئیں۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں پہلے روز 37 ، دوسرے روز 367 ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، ضلع ملیر میں پہلے روز 145 دوسرے روز 278 ویکسین لگائی گئیں۔

حیدرآباد پہلے روز 129 دوسرے روز 480 ویکسین لگائی گئیں، شہید بینظیرآباد میں پہلے روز 186 دوسرے روز 520 ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔

coronavirus vaccine

karachi

sindh

corona