Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی (ف) کا سینیٹ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف)نے سینیٹ انتخابات میں بھر پور...
شائع 04 فروری 2021 11:22am

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف)نے سینیٹ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا،مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دی گئی ہے۔

جے یو آئی ف بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے اپنے امیدوار میدان میں لائے گی جبکہ مرکزی مجلس عاملہ نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے اسمبلیوں سے استعفوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کردی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ اور دھرنے کیلئے ملک بھر سے کارکنان تیار ہیں۔

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

Senate election

JUIF