Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹنگ کے دوران فواد عالم کے کھڑے ہونے کا انوکھا انداز، لیکن کیوں؟

کراچی ٹیسٹ کے ہیرو اور قومی بیٹسمین فواد عالم نے بیٹنگ کے دوران...
شائع 04 فروری 2021 08:53am

کراچی ٹیسٹ کے ہیرو اور قومی بیٹسمین فواد عالم نے بیٹنگ کے دوران کھڑے ہونے کے انداز کا دفاع کرتے ہوئے اس بارے میں بتایا۔

پی سی بی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں فواد عالم کا اپنے منفرد سٹانس کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ اسٹانس بالکل سِمپل ہے کہ جب بالر سامنے سے بھاگتے ہوئے آرہا ہوتا ہے تو میرا تب تک یہ سٹائل ہوتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کا ایکشن مکمل ہونے سے قبل میں اپنی جگہ پر آجائوں۔

فواد عالم نے کہا کہ اپنی پوزیشن پر آکر پھر میں گیند کو دیکھتا ہوں، جہاں آجائے وہیں کھیل لیتا ہوں۔

خیال رہے کہ فواد عالم اپنی بیٹنگ کے دوران تینوں سٹمپس چھوڑ کر لیگ سائیڈ کی جانب چلے جاتے ہیں، ماہرین کے خیال میں اس میں ایل بی ڈبلیو کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔ سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین شیونارائن چندر پال بھی ان سے ملتے جلتے انداز میں بیٹنگ کرتے تھے۔

cricket

پاکستان

PCB

Fawad Alam