Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو 17 فروری کیلئے نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی...
شائع 03 فروری 2021 03:08pm

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو 17 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی،حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں 11 جون 2019 کو گرفتار کیا،حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا اور 16 ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 17 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

LHC

hamza shahbaz

lahore

punjab assembly