Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوتھل کےقریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 14 افراد جاں بحق

کوئٹہ :اوتھل کےقریب سکن کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے...
اپ ڈیٹ 02 فروری 2021 12:22pm

کوئٹہ :اوتھل کےقریب سکن کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ بلوچستان کےعلاقے اوتھل کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیاگیاہےجبکہ 4 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں مزیدافرادکےدبےہونےکی بھی اطلاعات ہیں۔

واضع رہےکہ آر سی ڈی شاہرہ پر حادثہ روز کا معمول ہے،پورے بلوچستان سمیت افغانستان اور ایران کیلئے بھی ٹریفک کا گزر اس شاہرہ سے ہوتا ہے،شاہرہ کی چوڑائی انہتائی کم اور سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

quetta

traffic accident

bus