Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کاسب سے بڑاقبضہ محل گرتےدیکھا، بڑےلوگوں پرہاتھ ڈالناتبدیلی ہے،وزیراعظم

ساہیوال:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں سابق وزیراعظم...
شائع 29 جنوری 2021 03:52pm

ساہیوال:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں سابق وزیراعظم قبضہ گروپ کو بچا رہے تھے ،شہر کا سب سے بڑا قبضہ محل گرتے دیکھا،بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کےچیک تقسیم کئے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوقبضہ گروپس کےمحل گرانےپرمبارکبادپیش کرتا ہوں،قبضہ گروپ ایک لعنت ہیں،مافیا غریبوں کی زمینوں پرقبضے کرتا ہے،مافیا کےپشت پرسابق وزیراعظم کی حکومت کھڑی تھی،قبضہ گروپ کو وزیراعظم اورحکومت بچاتی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھتےہیں تبدیلی کیا ہے،بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے،خوشحالی کی بنیاد قانون کی بالادستی پرہے،کہیں ایسانہیں ہوتا کہ این آراونہ ملےتوحکومت گرادوں گا،انصاف خوشحالی کی بنیاد ہوتا ہے،لوگ سمجھتے تھےکہ شرمیلا سا چیف منسٹر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی کیلئےزبردست پیکج لےکرآئے ہیں،ساہیوال میں ہرشخص کو ساڑھے7لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ملےگی،بیماری کی وجہ سےپورا گھرمقروض ہوجاتا ہے،گھرانےبیماری سےغربت کی لکیرسے نیچےچلےجاتےہیں،امیرممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ہوتی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بننے جارہاہے،صحت کے بعد تعلیم پر پورا زور دینا ہے،ملک میں یکساں نصاب تعلیم لائیں گے،کوشش ہوگی کہ ایک کورس سب کیلئے ہو،مدارس،اردو اور انگلش میڈیم کیلئےایک سلیبس ہوگا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ دنیا میں بچوں کی تعلیم کا انتظام حکومت کرتی ہے،تعلیم کےبعدنوجوانوں کوروزگارفراہم کیاجاتا ہے،لبنان میں کورونا ریلیف فنڈشفاف اندازمیں تقسیم نہیں کیاگیا،لبنان میں عوام ریلیف فنڈ نہ ملنے پراحتجاج کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کےتحت180ارب روپےتقسیم کئے،سندھ میں آبادی سے زیادہ فنڈز تقسیم کئے گئے،پاکستان میں شفاف انداز میں احساس پروگرام چلایاگیا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نیا بلدیاتی نظام لارہی ہے،بلدیاتی نظام میں اختیارات نچلی سطح تک لائیں گے ،پاکستان میں10ارب درخت لگانےجارہے ہیں،جنگلات سے بھی قبضےختم کرائیں گے،سیوریج کا پانی ٹریٹ کرکےجنگلات اگائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کامزید کہنا تھا کہ ساہیوال میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنایا جائے گا،صنعتوں کےفروغ سےعوام کوروزگارملتا ہے،ساہیوال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئےزمین کی نشاندہی ہوگئی ہے،انڈسٹریل اسٹیٹ سےساہیوال میں انقلاب آئے گا،ہمیں اپنی زراعت اورلائیواسٹاک پرتوجہ دینی ہوگی۔

pm imran khan

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Speach

Sahiwal