ایف آئی اے کی پائلٹس کے جعلی لائسنس کی تحقیقات مکمل ،3مقدمات درج
کراچی :وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کی تحقیقات مکمل کرکے 3مقدمات درج کرلئے،مقدمات میں 2پائلٹس اور 6سول ایوی ایشن افسران کونامزد کیاگیاہے۔
پی آئی اے میں پائلٹوں کے جعلی لائسنس کی تحقیقات مکمل ہوگئیں، ایف آئی اے نے 40 پائلٹس، 8 سول ایوی ایشن حکام سمیت 49 افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کرلئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمات کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری کی تحریری شکایت پر درج کئے گئے ہیں۔
شکایت میں درج ہے کہ امتحانات یا تو عیدیں اور عید میلاد النبی سمیت عام تعطیل کے روز لئے گئے یا پھر دفتری اوقات کے بعد امتحان کا انعقاد کیا گیا جبکہ کچھ پائلٹس کے امتحان ایسے اوقات میں لئے گئے جب وہ ملکی اور غیرملکی پروازوں پر تھے ۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سی اے اے لائسنس برانچ میں تعینات 6 افسران کو گرفتار کرلیا ۔
Comments are closed on this story.