Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کا راناثناء اللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءرانا...
شائع 28 جنوری 2021 02:36pm

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءرانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کیلئے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نیب نے تیسری مرتبہ رانا ثناء اللہ کی درخواست مقرر کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ رانا ثناءاللہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں اور درخواست گزشتہ مارچ سے زیر سماعت ہےتاہم بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکی، اس لئے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

NAB

LHC

Rana Sanaullah

lahore