Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

لاہور میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو گلا کاٹ کر قتل...
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2021 12:30pm

لاہور میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لاہور کے علاقے شالیمارمیں نامعلوم افراد نے امام مسجد کوقتل کردیا ،امام مسجدکوچھری سے گلا کاٹ کرقتل کیاگیا،واقعے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ملاقات کے دوران امام مسجد کو ان کے کوارٹر میں قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے جوملتان کالونی میں شالیمار مسجد میں امامت کراتے تھے۔

پولیس نے امام مسجد کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا شروع کردیں تاحال کسی بھی شخص کو گرفتار نہ کیا گیا۔

پولیس افسران کاکہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں امام مسجد کے قتل کے واقعے کا نوٹس دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے شالیمار میں امام مسجد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔

lahore

Murder