Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناکیسزمیں اضافہ:پنجاب کےمزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور:پنجاب میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر...
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2021 03:58pm

لاہور:پنجاب میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر لاہور،گوجرانوالہ،حافظ آباد اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا جبکہ لاہور کے سیل کئے گئے بیشترعلاقوں پر پولیس اہلکار تعینات نہ ہوسکے۔

کورونا کیسز میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں زیادہ مثبت کیسز والے علاقوں میں مزید اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا ۔

لاہور کے 16علاقے سیل کرنے کے احکامات تو دے دئیے گئے مگر ابھی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔

سیل علاقوں میں ایک بار پھر محدود نقل وحرکت اور تعلیمی اداروں سمیت دفاتر کی بندش نے شہریوں کو پریشان کردیا ، کہتے ہیں حکومت کے اقدام صرف عوام کو تنگ کرنے کیلئے ہیں۔

محکمہ صحت نے لاہور کے 16گوجرانوالہ گجرات کے ایک ایک اور حافظ آباد کے 3علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Smart lockdown

lahore

punjab

Gujranwala