سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد اور آزادکشمیرکےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور:سوات ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورآزادکشمیرکے مختلف علاقوں ...
پشاور:سوات ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورآزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے،جس کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔
شمالی علاقہ جات سوات ،مینگورہ ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد،گلیات سمیت مظفرآباد،وادی نیلم ،جہلم ویلی،باغ اورراولاکوٹ میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئے باہر نکل آئی،تاحال زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقے میں 10کلومیٹرگہرائی میں تھا۔
peshawar
Abbottabad
Sawat
Mansehra
مقبول ترین
Comments are closed on this story.