Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیپلز پارٹی اپنے مسئلے حل کرنے میں ماہر ہے'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں لاہورجلسہ اور الیکشن...
شائع 24 جنوری 2021 07:54pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں لاہورجلسہ اور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ ہے کہ لانگ مارچ نہ کرے ورنہ ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

راولپنڈی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب شیخ رشید نے اپوزیشن کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

شیخ رشید کاکہناتھاکہ آپ اسرائیل کیخلاف کس چیز کی ریلیاں نکال رہے ہیں۔آؤ فضل الرحمان صاحب ہم مل کرختم نبوت کی ریلیاں نکالیں۔آئیں کشمیرکی آزادی کےلئے اکھٹے جلسے کریں۔ کراچی میں جو کہا معاف کرتے ہیں، فضل الرحمان بند گلی میں جا رہے ہیں۔

وزیرداخلہ نےکہاکہ پیپلز پارٹی اپنے مسئلے حل کرنے میں ماہر ہے۔پہلے پانامہ تھا، اب پانامہ 2 آ گیا ہے۔ یہ ضمنی الیکشن کی کمپین کر رہے ہیں، یہ استعفے بھی نہیں دے رہے۔

انہوں نےکہاکہ سینیٹ انتخابات میں ساری پارٹیاں مل کربیٹھیں اورووٹوں کا فیصلہ کرلیں تاکہ خرید و فروخت نہ ہو صرف ایک دن کےلئےہی اکٹھے ہو کر بیٹھ جائیں۔

Interior Minister

shiekh rasheed

ECP

foreign funding case

PDM Protest