Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات کیلئے مؤثر انداز میں مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور:مسلم لیگ(ن ) نے سینیٹ انتخابات کیلئے مؤثر انداز میں مہم...
شائع 24 جنوری 2021 02:09pm

لاہور:مسلم لیگ(ن ) نے سینیٹ انتخابات کیلئے مؤثر انداز میں مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی جانب سے مؤثراندازمیں مہم چلانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے سینیٹ انتخابات میں متحرک ہونےکافیصلہ کیا ہے،مریم نواز قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی جائیں گی۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز اراکین قومی اسمبلی سے اسلام آبادمیں ملاقاتیں کریں گی۔

مریم نوازپنجاب اسمبلی کادورہ بھی کریں گی،ن لیگی رہنماء احسن اقبال،راناثناء اللہ اوردیگرقائدین بھی پنجاب اسمبلی کا دورہ کریں گے۔

Maryam Nawaz

lahore

Senate election