Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر میں 37روز بعد سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی سپلائی بحال

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 37روز بعد 12گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز...
شائع 24 جنوری 2021 12:06pm

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 37روز بعد 12گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ۔گیس کی سپلائی آج صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک گیس سپلائی جاری رہے گی،فیصلہ گیس کی موجودہ طلب و رسد میں بہتری آنے پر کیا گیا ہے۔

گیس کی قلت کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو گزشتہ تقریبا 37 دنوں سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔

سی این جی کی ایک روز کیلئے دستیابی پر شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں سی این جی کی فراہمی معطل نہیں ہونی چاہیئے،سی این جی مستقل طور پر بحال ہونی چاہیے،حکومت کو مستقل بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے چاہیئے۔

lahore

punjab

reopen