Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ...
شائع 24 جنوری 2021 11:06am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست سے نقصان ملک کو ہو رہا ہے،قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا،پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو ذاتی ایجنڈے کی خاطر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے،قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا،پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست سے نقصان ملک کو ہو رہا ہے،ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا،افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے حکومت کا طرۂ امتیاز ہے،نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی،گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی،پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیا نیے ہیں،اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینٹ والی تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے،پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کو تیار نہیں،سیاسی مخالفین نے استعفے دیئے نہ لانگ مارچ کیا اور نہ ہی اب تحریک عدم لاسکیں گے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی،پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیا نیے ہیں،اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں،وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عام انتخابات آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے ،حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں سے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

governor punjab

chaudhry sarwar