Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ میں اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے...
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2021 02:24pm

شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے بتایا کہ پولیس حراست سے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کی مؤثر ناکہ بندی کی گئی تھی اور سرچ آپریشن بھی جاری تھا کہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ اعوان بھٹیاں میں پولیس ناکہ پر مشکوک جانتے ہوے ملزمان کو روکا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوے فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے اور ہلاک ہوگئے،مارے گئے ملزمان حقیقی بھائی تھے ۔

ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ ملزمان پرویز اور جنید نے ایشرکے فاروق آباد روڈ پر دوران ڈکیتی شادی سےواپس آنےوالی لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ڈی این اے ٹیسٹ میں ملزمان کی زیادتی کرنا ثابت بھی ہوگئی تھی جبکہ گزشتہ رات ملزمان کو مسلح افرادنے پولیس حراست سے چھڑا لیا تھا۔

Sheikhupura

punjab

Police Encounter