Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم سےنہ کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے نہ...
شائع 22 جنوری 2021 10:54am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اورنہ ہی کوئی خطرہ،اپوز یشن کا احتجاج بے معنی ہے،انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیئے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کاٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے،بدقسمتی سے یہ عناصرملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے ،ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے رہبر نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا ہے کہ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں ،انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیئے۔

PDM

opposition

Usman Buzdar

cm punjab

lahore