Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'ریلوے کو بزنس ماڈل پر چلانے کا فیصلہ ۔ ۔ ۔'

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہونے...
شائع 21 جنوری 2021 10:17pm

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے کو بزنس ماڈل پر چلایا جائے گا۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے میں جزا اور سزا کا سسٹم لائیں گے۔

ریلوے کے تمام ڈویزنل افسران کے ساتھ ریلوے امور پر ہونیوالے اجلاس کے دوران اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ایک انچ زمین بھی فروخت نہی کی جائے گی بلکہ اس زمین کی ڈیولپمنٹ ہو گی۔

اسکے علاوہ وزیر ریلوے نے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک، مکینکل، انفراسٹرکچر، سی او پی ایس، ڈائریکٹر آئی ٹی اور چیف مکینیکل انجنئیرز کے ساتھ 8 نکات پر اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ریلوے فریٹ ریونیو کو اگلے 3 ماہ میں 25 فیصد بڑھانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پسنجر ٹرین کو آوٹ سورس کرنے کا پلان اور سروسز کی بہتری سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہاں جزا اور سزا کا سسٹم لائیں گے ، ریلوے کو بزنس ماڈل پر چلایا جائے گا۔

minister Railway

Azam Khan Swati