Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتے ہیں '

وفاقی وزیرمراد سعید نےکہا کہ این آراولیگ روزانہ سرکس لگاتے ہیں...
شائع 21 جنوری 2021 07:59pm

وفاقی وزیرمراد سعید نےکہا کہ این آراولیگ روزانہ سرکس لگاتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے فنڈنگ کیس کا ریکارڈ نہیں جمع کروایا ،ابھی توہم نے مولانا فضل الرحمان کی فنڈنگ کا ذکرنہیں کیا، گریٹرگیم پلان میں ان سب کا کردارواضح ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرمواصلات اورپوسٹل سروسزمراد سعید نے کہاکہ عوام نے سیاسی میدان میں ان لوگوں کومسترد کردیا این آراو نہیں ملا توسڑکوں پرنکل آئے، ابھی تو مولانا کی فنڈنگ کا ذکر نہیں کیا ۔

مراد سعید نے کہاکہ بھارت کی پاکستان کوکمزورکرنے اورانتشارپھیلانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بھی اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں ،حسن نوازکی کمپنی میں یہودی شراکت دارہیں ،گریٹرگیم پلان میں ان کا کردارواضح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت شفافیت پریقین رکھتی ہے ۔ ماضی میں این آراو سے ملک کا نقصان ہوا اب این آراونہیں ملے گا ۔

PML N

NRO

PPP

Murad Saeed

Federal Minister

press confrence