Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ قیامت تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتے، شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ قیامت تک میرے...
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2021 03:23pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ قیامت تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا اور روسٹرم پر حاضری لگوائی گئی۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد مقدمہ کے گواہ بلال ضمیر آفیسر ایف بی آر کا بیان ریکارڈ کیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کے گواہ بلال ضمیر اور محمد شریف کو جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

شہباز شریف نے عدالت سے بولنے کی اجازت طلب کی اور کہا کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں رپورٹس مہیا نہیں کیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے عدالت حکم جاری کر دے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ قیامت تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتے، جس منصوبے کو دیکھیں گے انہیں وہاں بچت نظر آئے گی۔

احتساب عدالت کو شہباز شریف کی اہلیہ کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کخلایف تادیبی کارروائی سے روک دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے احتساب عدالت کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نصرت شہباز اپنی بیماری کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور اسی وجہ سے احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی،احتساب عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ تفتیش اور ریفرنس کے دائر ہونے سے پہلے نصرت شہباز بیرون ملک ہیں اور بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں ،ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ نصرت شہباز کے وارنٹ گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، درخواست پر مزید کارروائی 8 فروری کو ہو گی۔

shahbaz shairf

accountability court

NAB

lahore