Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیانیہ پھس ہوچکا،فردوس عاشق اعوان

لاہور:وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے...
شائع 20 جنوری 2021 12:24pm

لاہور:وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راج کماری بتائے بیرون ملک 76جائیدادیں کس کی ہیں؟ مفرور بھائیوں کی جائیداد میں ان کا کتنا حصہ ہے؟ پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیانیہ پھس ہوچکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا لیکن 11جماعتوں نے مل کر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ بزدار حکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں،پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیانیہ پھس ہوچکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ”لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں “سے جانی جانے والی جاتی امراءکی راجکماری لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بتائیں کہ امریاج، برطانیہ، پاکستان اور سعودی عرب میں اربوں روپےکی76جائیدادیں کس کی ہیں اور اپنے مفرور بھائیوں کی مختارِ خاص ہونے کے ناطے ان جائیدادوں میں اس کا حصہ کتنا ہے۔

PDM

Usman Buzdar

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Firdous Ashiq Awan