Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوبائیڈن 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

واشنگٹن :امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن 46ویں صدر کی حیثیت سے آج...
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2021 09:59am

واشنگٹن :امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن 46ویں صدر کی حیثیت سے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں گے ، اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

بس تھوڑا سا انتظار پھر ٹرمپ کی جگہ جوبائیڈن کریں گے امریکا پر راج، امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے ۔

حلف اٹھانے سے قبل جوبائیڈن اہلیہ اور دیگر رفقا کے ہمراہ چرچ جائیں گے،بائیڈن کی آمد سے قبل ہی ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑ جائیں گے ، امریکی خاتون اول نے الوداعیہ پیغام بھی جاری کردیا ۔

تقریب کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلےہ 20ہزار نیشنل گارڈز تعینات کےب گئے ہیں ،ہزاروں فوجیوں کے ساتھ امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن بھی گرین زون کے علاقے میں خدمات سرانجام دے گی ، جن کے ساتھ سیکیورٹی کیلئے تربیت یافتہ کتے بھی موجود ہوں گے۔

دوسری جانب کیپٹل ہل میں صدر جوبائیڈن کی تقریب میں اندرونی حملے کے پیش نظر سیکیورٹی پر مامور فوجی نیشنل گارڈ کے 12اہلکاروں کو اسکریننگ کے دوران مشتبہ قرار دیئے جانے کے بعد ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا ہے۔

Donald Trump

Joe Biden

US President

takes oath

Washington DC